Featured post

Giuliani: Kim Jong-un 'begged' for summit to take place

Image
Donald Trump's lawyer Rudy Giuliani has said North Korea's leader "begged" for their summit to be rescheduled after the US president cancelled it. Speaking at a conference in Israel, Mr Giuliani said Mr Trump's tough stance had forced Pyongyang's hand. Mr Trump called off the summit in May, accusing North Korea of "tremendous anger and open hostility". But plans for the 12 June bilateral in Singapore were revived after a conciliatory response from Pyongyang. Mr Giuliani was speaking at an investment conference in Israel when he made the remark. The Wall Street Journal first reported that Mr Giuliani said: "Well, Kim Jong-un got back on his hands and knees and begged for it, which is exactly the position you want to put him in." Trump-Kim to meet on Sentosa island What not to say to North Korea Dennis Rodman: The Trump-Kim matchmaker? How Kim the outcast became popular Mr Giuliani is an attorney for the president tackling the Russia collusio

بھارتی ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی





    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان
     اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق بھی کر دی ہے۔
    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’بھارتی راءکے ایجنٹ اور نیول کمانڈر کلبھوشن سدھیر یادیو عرف الیاس حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016ءکو پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انٹیلی جنس کی معلومات پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
    بھارتی جاسوس کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا اور بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔ 
    آج، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق بھی کر دی ہے۔ راءکے ایجنٹ پر آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ءکے سیکشن 3 کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ 
    فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران کل بھوشن یادیو پر لگے تمام الزامات ثابت ہوئے۔ کلبھوشن نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے کراچی اور بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کے خلاف جنگ کا ٹاسک دیا تھا۔ ملزم کو اپنے دفاع کیلئے لیگل ٹیم بھی دی گئی تھی۔“

    Comments

    Popular posts from this blog

    Giuliani: Kim Jong-un 'begged' for summit to take place

    Haiti excluded from White House reception of 'like-minded' friends on Venezuela

    Trump Administration Sought Negative Information On Haitians